سرائیکی کلچرل شو

  494   ثقافتی   March 7, 2019

تحریر

ThePakVoice Team

January 1, 2018

سرائیکی کلچرل شو جو کہ سرائیکی خطہ کا قدیم تہوار ہے 6 مارچ کو پورے وسیب میں خوش اور خروش سے منایا گیا ہے۔ سرائیکی کلچرل شو ملتان کے علاوہ پاکستان کے کونے کونے اور پوری دنیا میں منایا گیا۔ یہ اجرک ڈے کی تقریبات مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہتی ہیں. سرائیکی تہذیب ج جوکہ سات ہزار سال پرانی ہے اور ملتان اس تہذیب کا مرکز رہا ہے اور آج پاکستان کی تاریخ کے قدمی و حقیقی باشندے اپنے ثقافتی تہوار اجرک کا دن منار رہے ہیں یہ تہوار سرائیکستان کے بیشتر اضلاع میں پرامن طریقے سے منایا جاتا ہے ملتان سے لے کر مظفر گڑھ اور ڈیرا غازی خان سے لے کر رحیم یار خان تک ہر نیلے رنگ کی اجرک میں رنگ جاتا ہے دوستوں اور رشتہ داروں نیلی اجرک تحفہ کے طور پر تقسیم کی جاتی ہے جیسے نوجوان اپنے گلے میں ڈال کر ڈهول کی تهاپ پر اس خطے کا مشہور ڈانس جهومر پیش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے وسیب کے دل ملتان میں یہ ثقافتی دن بہت جوش و خروش سے منایا۔چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا فراز نون نے ملتان ٹی ہاوس میں اس تقریب کا اہتمام کیا جس میں ملک کے کونے کونے سے لوگ اپنا ثقافتی دن منانے کے لیے شامل ہوئے۔ اس تہوار میں سرائیکی اجرک سب کی توجہ کا مرکز رہا۔ اور ساتھ میں کھسہ لاچہ اور پگ بھی اس تہذیب کا سرمایہ ہیں۔ سب نے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور لوک گانے، جھمر تاڑی اور باقی ثقافتی فن دکھائے گئے۔ اس پروگرام کے آرگنائزر یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر مہر شاہنواز جانگلہ نے کہا کہ یہ سرائیکی کلچرل شو جسے سرائیکی اجرک ڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہمارے لیے عید کی مانند ہے۔
چئیرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا فراز نون نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں اور اس ثقافتی دن پر پوری قوم بالخصوص سرائیکی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہے انھوں نے زندہ دلی کا مظاہرہ دیکھایا اور اپنے ثقافتی کو جوش و خروش سے منایا۔

Top